• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اور اولمپکس چیمپئن دونوں سے مقابلہ تھا، ارشد ندیم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) اولمپکس چیمپئن ارشد ندیم نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ان کا مقابلہ ورلڈ اور اولمپک چیمپئن دونوں سے تھا .

 ا نہوں نے اپنی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جیت پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کے مرہون منت اللہ تعالیٰ نے انہیں عزت دی ۔ ارشد ندیم نے کہا جب انہوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا توانہیں امید ہو چکی تھی کہ وہ جیت جا ئیں گے ۔

 ارشد ندیم نے اپنی کا رکردگی پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان سے بہترین کا رکردگی کروادی ۔

میزبان شاہزیب خانزادہ کے سوال پر کہ جب تھرو کی تو کیا اندازہ ہو چکا تھا کہ 90میٹر سے زائد کی تھرو ہے اور وہ گولڈ میڈل جیت جائیں گے، اولمپک چیمپئین ندیم ارشد نے کہا کہ جب انہوں نے تھرو کی تو اندازہ ہو گیا تھا کہ 90میٹر سے زائد کی تھرو ہے ۔

ایک ہی مقابلے میں دو سے زائد مرتبہ 90میٹر سے زائد تھرو پھینکنے والے ارشد ندیم نے کہا کہ 18سے20دن پہلے انہیں چوٹ آئی تھی جب کہ فروری میں ان کی ایک سرجری بھی ہوئی تھی، یہ ان کے ذہن میں تھا تاہم سا تھ ہی ان کے ذہن میں تھا کہ پاکستانی قوم ان کے لیے دعائیں ضرور کر رہی ہے کہ انہیں گولڈ میڈل حا صل کرکے پا کستان جانا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید