• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر نذیر گوندل نائب صدر، ای سی او، ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک مقرر

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تباد لے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ، پا کستان آ ڈ ٹ اینڈ اکاؤنٹس سرو س کےگریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن عامر نذیر گوندل کا تبادلہ کر کے اُنہیں نائب صدر، ای سی او، ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک مقرر کیا گیا جبکہ چیف، قومی کمیشن برائے وقار نسواں سکندر مسعود کے عہدے کی معیاد میں 31 اگست 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔ وہ سیکر ٹر یٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر ہیں۔ دریں اثناء پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18کے محمد سلمان لیاقت کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید