کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرس اولمپکس گیمز میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا، قومی ترانہ گونج اٹھا،آج نصف شب وطن واپسی، سرکاری سطح کا استقبال ہوگا، سرکاری پروٹوکول میں گھر جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس گیمز میں جمعے کو پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا۔ مرکزی اسٹیڈیم میں ہونےوالی اس تقریب میں شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا،اس موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں،40سال بعد کسی اولمپکس گیمز میں پاکستان کا ترانہ گونجا،تقریب میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔