• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ میں ملاوٹ پر 2ملک شاپس سمیت11مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن) عوام کو محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری کاررو ائیوں کے دوران 11 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔ ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر کے مختلف مضافات میں دودھ سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاء کی جانچ کیلئے انسپکشن ٹیموں نے متحرک رہتے ہوئے متعدد کھانے پینے کے مراکز چیک کئے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دودھ میں ملاوٹ پر 2 دودھ فروشوں کو جرمانہ کرتے ہوئے مصنوعی و ملاوٹ زدہ دودھ دہی کی بڑی مقدار تلف کی گئی ۔اتھارٹی حکام کے مطابق دودھ میں اسکمڈ ملک پاؤڈر و پانی کی ملاوٹ کی گئی تھی ۔ درایں اثناء شہریوں کی شکایات پر جناح روڈ اور امداد چوک پر قائم جوس کارنرز سمیت مختلف مراکز کا خصوصی طور پر معائنہ کیا گیا ،نجی و سرکاری ہسپتالوں کے قریبی مضافات میں مراکز کی چیکنگ کے دوران 2 جوس و آئسکریم کارنرز ،ایک فاسٹ فوڈ سینٹر اورایک جنرل اسٹور پر جرمانے عائد کئے گئے ۔جوس کارنرز کے خلاف باسی پھل رکھنے اور انکی غیر صحت بخش اسٹوریج ، صفائی کے نامناسب انتظامات ، ورکرز کے ماسک ہیڈ کورز نہ ہونے جبکہ آئسکریم پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید