• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستانِ جوہر منور چورنگی کے قریب گھر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستانِ جوہر منور چورنگی کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 2افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 3منور چورنگی کے قریب واقع مکان نمبر B-15میں ہفتہ کوعلی الصبح فائرنگ سے25سالہ عبدالسلام اور 28سالہ ناصر اشرف ہلاک جبکہ عاصم اکرم اور آصف اکرم زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجبکہ ایس ایچ او تھانہ گلستان جو ہر نے کرائم سین یونٹ اور ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرکے محفوظ کرلئے،پولیس کا کہناہےکہ مقتول ناصر اشرف نےگیسٹ ہائوس ایک ہفتہ کے لئے کرائے پر حاصل کیا تھا،ہفتہ کی صبح گیسٹ ہاوس میں مقتول عبداالسلام،زخمی عاصم اورآصف موجودتھے،مقتول ناصرباہرسےایک شخص کےہمراہ گیسٹ ہاوس پہنچا،گیسٹ ہاوس آنےوالےشخص نےعبدالسلام سےگفتگوشروع کی اورایک خاتون کےمتعلق تلخ کلامی ہوئی، ملزم نےتلخ کلامی کےدوران فائرنگ کی جس سےعبدالسلام اورناصرجاں بحق ہوگئے،فائرنگ سےآصف اورگیسٹ ہاوس کاملازم عاصم زخمی ہوگئے، فائرنگ کےبعدملزم موقع سےفرارہوگیا،مکان کے مالک صارم قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایک سال قبل ہم نے مکان کی پہلی منزل آصف نامی شخص کو باقاعدہ ایگریمنٹ کے بعد مکان کرائے پر دیا ، آصف اپنی فیملی کے ساتھ یہاں رہائش پزیر تھا صبح چار بجے کے بعد فائرنگ کی آواز سنائی دی میں نیچے والے فلور پر سو رہا تھاآصف نے مجھے کال کی اور بتایا کہ مجھ پر فائرنگ ہوئی ہے میں دیگر علاقہ مکینوں کے ساتھ گھر میں داخل ہواہم نے دیکھا وہ اور دیگر تین لوگ زخمی تھے فائرنگ کرنے والے کون تھے جاں بحق ہونےوالے کون ہیں ہم نہیں جانتے آصف فائرنگ سے زخمی ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے یہ گیسٹ ہائوس نہیں ہے ہم نے آصف کو گھر رینٹ پر دیا ان کے گھر کون آرہا ہے ہمیں معلوم نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید