• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر سیکنڈری اسکولوں سے انٹر ختم، فرسٹ ایئر میں ایک داخلہ بھی نہیں ہوا

کراچی( سید محمد عسکری) انٹر سال اول کی داخلہ کمیٹی کی نااہلی کے باعث کراچی کے ایک بھی ہائر سیکنڈری اسکول میں داخلہ نہیں دیا گیا ہے اور ہائی سیکنڈری اسکولوں کو مرکزی داخلہ پالیسی سے نکال دیا گیا گزشتہ 23 برس سے مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت کراچی کے 23 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں انٹر سال اول کے داخلے دیئے جاتے تھے تاہم رواں سال خاموشی سے ہائر سکنڈری اسکولوں کو نکال دیا گیا۔ اس طرح کراچی میں خاموشی سے ہائرسکینڈری اسکولوں کو سیکنڈری اسکول بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔سابق خاتون سکریٹری کالجز کے دور سے تعینات آئی ٹی انچارج عبدالحق سومرو کا کہنا ہے وزیر تعلیم سردار شاہ سے اس بارے میں بات کریں کیونکہ ہائر سیکنڈری اسکولوں کا کالجز ایجوکیشن سے کوئی تعلق نہیں کالج ایجوکیشن علیحدہ محکمہ ہے اور اسکول ایجوکیشن الگ محکمہ ہے، اسکول ایجوکیشن ہائر سیکنڈری اسکولوں میں خود داخلہ دے ہم نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں آئی ٹی انچارج عبدالحق سومرو کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی ہائر سیکنڈری اسکول میں داخلے دیئے گئے تھے۔محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری کالجوںمیں انٹر سال اول کے داخلوں کی فہرست جاری کردی،کراچی بھر سے داخلہ فہرست میں بدنظمی کی شکایات موصول حکام محکمہ تعلیم، زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کئی امیدواروں کو کم نمبر والے کالجوں میں داخلہ دے دیا اسی طرح سائنس والوں کو کامرس اور آرٹس میں جب کہ آرٹس اور کامرس کے خواہشمند طلبہ کو سائنس میں داخلہ دے دیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید