• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنڈ ریڈر ”افضل آفریدی“نے محبوب کو قدموں میں لانے کا طریقہ بتادیا؟، ”ہنسنا منع ہے“ دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) مائنڈ ریڈر اور نامور جادوگر افضل آفریدی اتوار کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان بنے۔ حاضرین میں موجود ایک نوجوان لڑکی نے اُن سے پوچھا کہ کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ میں اپنے کرش کو متاثر کرسکوں۔ شو کے میزبان تابش ہاشمی نے کہا لوگ آپ سے ”محبوب قدموں میں لانے“ کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر افضل آفریدی بتایا کہ یہ بہت مشکل کام ہے تاہم اُنہیں میرے سامنے لایا جائے تو میں اُنہیں متاثر کرسکتا ہوں۔ شو کے دوران افضل آفریدی نے مختلف شعبدے دکھا کر لوگوں کو حیران کردیا۔ نوجوانوں نے افضل آفریدی سے دلچسپ سوال پوچھے۔ مزاح سے بھر پور شو ناظرین اتوار کی رات11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید