• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم زیرالتواء مقدمات کو جلد نمٹانے کی کوشش کررہےہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نےکہاہےکہ ہم زیرالتواء مقدمات کو جلد نمٹانےکی کوشش کررہےہیں۔وہ ملیر کورٹ میں مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہےتھے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کاکہناتھاکہ مجھے خوشی ہے کہ پہلا افتتاح میں نے مسجد کا کیا ہے۔مسجد بنانے کے ساتھ اسے آبادبھی رکھا جائے ۔ چیف جسٹس کاکہناتھاکہ بار روم کا ہونا ضروری ہے۔ وکلا کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔انکاکہناتھاکہ یہاں کلینک قائم کرنے کے ساتھ ڈاکٹربھی مقرر کئے جائیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ملیر بار کی مالی مدد کی جائے گی ۔اعلیٰ لائبریری قائم کریں گے، اسکی ترقی آپ سب کی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کاکہناتھاکہ لائبریری قائم کرنےمیں محمد سلیم منگریو کا اہم کردار ہے۔ انھوں نےکہاکہ یہ عدلیہ انگریزوں کے دور میں قائم ہوئی اس سےپہلے پنچائیت کا نظام ہوا کرتا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید