گلگت بلتستان ( نیوزایجنسی ) خیبر پختونخوا اور گلگت میں گلیشیٔر پھٹنے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ممکنہ گلیشئر پھٹنے کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں 12 اگست تک گلوف کا خدشہ ہے جو فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔گلوف کے واقعات دیر، سوات، کوہستان، استور، گلگت، اسکردو، گھانچے، شگر اور ملحقہ علاقے میں رونما ہو سکتے ہیں۔