• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55 ہزار کلو گرام اسمگل شدہ پلاسٹک سلنگ فلم ضبط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمزانفورسمنٹ کلکٹریٹ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ (اے ایس او)نے کراچی کے علاقےکورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک کارروائی کر کے 55ہزار کلو گرام اسمگل شدہ پلاسٹک سلنگ فلم ضبط کر لی،کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹر کو ملنے والی اطلاع پر اے ایس او کی ٹیم نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ محمد رضا نقوی کی سربراہی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قائم گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 55 ہزار کلو گرام اسمگل شدہ سلنگ فلم برآمد ہو ئی جسے ضبط کر کے کسٹمز کے گودام میں منتقل کر دیا گیا ،کسٹمز کے مطابق ضبط شدہ سلنگ فلم کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔
ملک بھر سے سے مزید