• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کو ملک بچانے کے لئے مثبت حکمت عملی بنانا ہوگی، ضیا عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آزادی کی سالگرہ کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو ملک بچانے کے لئے مثبت حکمت عملی بنانا ہوگی، ملک اس وقت نازک ترین دور سے گذر رہا ہے، اس غیر معمولی صورت حال سے ریاست کو نکالنے کے لئے احتجاج اور دھرنے کی سیاست کے بجائے مفاہمت کو اہمیت دینا ہوگی، مزاحمتی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا ، ایک سیاسی جماعت خان نہیں تو ملک نہیں کا نعرہ لگا کر خود کو غدار ثابت کرچکی ہے، کسی بھی ملک کی سالمیت میں دفاع اور معاشی حالات اہم ہوتے ہیں، مگر پی ٹی آئی نے پہلے معاشی معاملات خراب کئے اور اب سیکیورٹی اداروں میں تقسیم کی سیاست کررہی ہے، مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی، افواج پاکستان اور عوام مکمل طور پر یکجا ہوکر پاکستان کو بچانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ ہر قسم کی سازش کو ناکام بناکر پاکستان کو بچائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید