• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل

اسلام آباد (آئی این پی)ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا، پی ٹی اے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں ہیں، موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ ڈاون لوڈنگ اسپیڈ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔قبل ازیں 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈان ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی۔ گزشتہ روز بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئے روز انٹرنیٹ بندش اور اسپیڈ کم ہونے سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید