اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اور گردونواح میں آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی ،جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی ،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46،جڑواں شہروں میں 33 سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا۔