راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نیلم بشارت نے اسسٹنٹ کمشنر بن کر دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ملزم حسنین مسعود اسسٹنٹ کمشنر و بااختیار مجسٹریٹ بن کر چکری روڈ بازار میں دکانداروں کو بھاری جرمانے کر رہا تھا کہ ایک مقامی دکاندار آدم خان نے شک گزرنے پر جب ملزمان سے بات چیت کی تو اس کا شک یقین میں بدل گیا تاہم باقی نوسر تو رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے لیکن جعلی اسسٹنٹ کمشنر عوام کے ہتھے چڑھ گیا جسے درگت بنانے کے بعد تھانہ دھمیال پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا ۔