لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ معاہدہ پر عمل ہوگا ،حکومت پیچھے ہٹی توپہیہ جام ہڑتال کرینگے، لیاقت بلوچ اور امیرالعظیم نےکہا کہ دھرنا شاندار رہا ، مہنگی بجلی، ظالمانہ ٹیکسز، آئی پی پیز سے چھٹکارا میں خوشحالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایک ایک دن گنرہے ہیں، معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل درآمد کروائیں گے، حکومت نے ہٹنے کی کوشش کی تو ملک میں پہہ جام ہڑتال کریں گے،فیصل چوک مال روڈ پراحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کے موقع پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں کیں، خواتین کے قافلے روکے، پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے تخت کا پتہ نہیں کب تخت ہونے والا ہے، پاکستان آئین اور دستور کے مطابق چل رہا، کسی کو لاپتہ کرنے کا حق نہیں، بلوچستان کے مسائل پر غور کیا جائے، پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے، ملک میں اتفاق رائے پیدا کرکے مسائل کو حل کیا جائے،اگر ہمسایہ ملک سے تخریبکاری ہو رہی ہے تو افغان حکومت سے بات کی جائے۔ آئی پی پیز والے ہمارے دشمن ہیں، امیر العظیم نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگ بے حس ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی دس کروڑ کی گاڑی خریدتے ہیں ۔اپنے گھروں کی تعمیر کے لئے 29ارب رکھے جاتے ہیں عوام خودکشیاں کر رہے ،لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے کو حکومت نے روکنے کی کوشش کی ،حکومت نے معاہدے سے پہلے بجلی مہنگی کی ، بنگلہ دیش وفدبھیج کر سفارتی تعلقات ٹھیک کئے جائیں، لیاقت بلوچ نے میڈیا گفتگو میں کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے معاشی اقتصادی اور سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔حکمران دباؤ میں آکر معاہدے کرتے ہیں،حالات قابو سے باہر ہوجائیں تو اداروں کی نیلامی کرتے ہیں۔جماعت اسلامی کا دھرنا ملکی سیاسی تاریخ میں شاندار رہا ، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،عام آدمی کے حقوق کے لئے پر امن سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ہمارا فخر اور دست و بازو ہیں،جماعت اسلامی ان کے حقوق کی علمبردار ہے،ارشد ندیم کی جیت نے نوجوانوں کی کھیل سے وابستگی کو زندہ کیا ہے ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا جائے گا۔ امیر العظیم نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی،ظالمانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز سے چھٹکارا ہی ملک میں عام آدمی کی خوشحالی کی ضمانت ہے،اگر حکومت سستی کا مظاہرہ کرے گی تو اپنے لیے مسائل پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک مخالف قوتوں کا ایندھن نہیں بننا چاہتی،ہم پر امن جمہوری سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں۔