کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ملتان اور ڈیرہ غازی خان نے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں مجاہد حسین، محمد قصور اور انعام الحق شامل ہیں۔ملزمان کو وہاڑی ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم انعام الحق نے شہری کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتھیائے،ملزم محمد قصور نے شہری کو بحرین ملازمت کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ 40 ہزار روپے بٹورے۔