• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم ایجنسی، 73 کنٹریکٹ ملازمین کو نومبر سے تنحواہیں نہیں ملیں

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے گریڈ 16 سے 18 کے 73کنٹریکٹ ملازمین کا مستقبل مخدوش ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ، بتایا جاتا ہے کہ نومبر 2025ء کے بعد انہیں تنخواہیں نہیں ملی ہیں ، ذرائع کے مطابق ان ملازمین کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اپنا مستقبل تابناک بنانا ہوگا یا کسی دوسرے محکمہ میں جگہ ڈھونڈنا ہوگی تاہم نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید