کراچی ( ثاقب صغیر )نظم وضبط کے خلاف ورزی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث ایف آئی اے کے 5 اہلکاروں کو سزائیں سنا دی گئیں۔ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں اردلی روم کا انعقاد ہوا جس میں نظم وضبط کے خلاف ورزی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث ایف آئی اے کے اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں۔ڈیوٹی اور ٹریننگ کورس سے غیر حاضری پر 2اہلکاروں کو وارننگ جاری کی گئی۔اے ایس آئی نعمان خالد کو بغیر این او سی بیرون ملک تعلیم کے لیے داخلہ لینے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔