کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروںسید محمد علی، بینظیر شاہ، ارشاد بھٹی، اعزاز سید اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ چابہار بند ہونے سے اگر بھارت کو نقصان ہو رہا ہے تو ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ ایران پر پابندیاں سخت سے سخت کی جارہی ہیں۔وہ جیو نیوز پروگرام ”رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ کیا بھارت کا چابہار سے پیچھے ہٹنا پاکستان کے لئے اسٹریٹجک فائدہ ہے؟ کا جواب دے رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق امریکی امیگریشن کے فیصلے پر پاکستان پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بینظیر شاہ نے کہا کہ امیگرنٹ کے علاوہ نان امیگرنٹ ویزا پر بھی سختی کا کہا گیا ہے۔ یہ صرف نسل پرستی اور خوف پھیلانے کی پالیسی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیااس پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت بھول چکی ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی مدت ختم ہوچکی ہے ۔