کراچی ( نیوز ڈیسک)مارشل لا کیس،جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو 5 سال قید کی سزا، 2024میں مارشل لا پر عدالتی کارروائی، آئینی خلاف ورزی ثابت،بغاوت کے بڑے مقدمے کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق صدر یون سوک یول کو دسمبر 2024میں مارشل لا نافذ کرنے سے متعلق مقدمے میں انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے، سرکاری دستاویزات میں جعل سازی اور آئینی و قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔