• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی صنعتی پیداوار میں نومبر میں 10.4 فیصد کا زبردست اضافہ

اسلام آباد (اسرار خان)پاکستان کی صنعتی پیداوار میں نومبر میں 10.4 فیصد کا زبردست اضافہ، طلب میں بہتری کے باعث پانچ ماہ میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 6 فیصد تک پہنچ گئی ۔ پاکستان کی بڑے پیمانے کی صنعت (ایل ایس ایم) کے شعبے نے نومبر میں بحالی کے واضح آثار دکھائے ہیں، جہاں سالانہ بنیادوں پر دو ہندسوں میں ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالیاتی حالات میں نرمی اور بڑھتی ہوئی طلب نے اہم صنعتوں کو سہارا دیا، حالانکہ اب بھی کئی بڑے صنعتی شعبے دباؤ کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید