• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کے دورے سے قبل بھارت کے رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے عملی اقدامات تیز

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے فروری میں دورے سے قبل 114 رافیل طیاروں کی خرید کیلئے عملی اقدامات میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی ۥڈیفنس پروکیورمنٹ بورڈ نے فرانسیسی کمپنی ڈاسالٹ ایوی ایشن سے 114 اضافی رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منظوری سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ یہ معاہدہ بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی سودا ہے جس کی مالیت تقریباً 3.25 لاکھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید