اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کیلئے ایک اہم قومی اقدام انڈس اے آئی ویک 2026 کے انعقاد کا اعلان کیا، جو 9 سے 15 فروری 2026 تک منعقد ہوگا، انڈس اے آئی ویک 2026 پاکستان میں اسلام آباد سمیت ملک بھر سے پالیسی ساز، ٹیکنالوجی ماہرین، صنعت کار، جامعات، اسٹارٹ اپس، طلبہ اور عام شہری شریک ہوں گے،اس ہفتے کے دوران قومی سطح پر ٹیکنالوجی نمائش، جدت اور اسٹارٹ اپ اسپاٹ لائٹس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو کنیکٹ کرنے کے مواقع، طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے مہارتوں کی تربیت اور سرٹیفکیشن، گیمنگ اور تجرباتی اے آئی ایرینا، اور عوامی سطح پر انٹرایکٹو سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔