• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی، وفاق کی کارگردگی صوبوں سے بہتر ہے، مشیر خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی)وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالہ سے وفاق کی کارگردگی صوبوں سے بہترہے، وسائل کی تقسیم اور مالیاتی وفاقیت پر بحث تاثر یا دعوؤں کے بجائے ناپے گئے نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے،وفاقی ٹیکس وصولیاں بتدریج بڑھ رہی ہیں اور اندازہ ہے کہ جون 2028 تک یہ جی ڈی پی کے 15 فیصد تک پہنچ جائیں گی۔ جمعہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دنوں یہ دعوی سامنے آ رہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالہ سے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی وفاقی حکومت سے بہتر ہے اور اسی بنیاد پر یہ موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ وسائل کی تقسیم پر مزید بحث کی ضرورت نہیں تاہم دستیاب سرکاری اعداد و شمار اور معاشی حقائق اس دعوے کی تردید اور ایک بالکل مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید