• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی نظام میں حقائق کے برعکس اصلاحات غیر دانشمندانہ فیصلہ، اساتذہ

لاہور(خبرنگار) اساتذہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اساتذہ کی ان سروس پرموشن کے لیے ڈی پی آئی پنجاب کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو بار بار مراسلہ جات لکھنے کے باوجود اساتذہ کی ان سروس پرموشن مکمل نہیں ہو سکی لاہور سمیت کئی اضلاع میں اساتذہ کی پرموشن کے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکے ۔گذشتہ روز اساتذہ رہنماؤں پنجاب ٹیچرز یونین کے قائمقام مرکزی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت، سعید نامدار، نادیہ جمشیدودیگر نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام میں زمینی حقائق کے برعکس اصلاحات کا نفاذ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب سے مطالبہ ہے کہ تبادلہ جات پر سے پابندی ہٹانے سے قبل SIS پر ان سروس پرموشن کے لیے مختص پوسٹوں کو بلاک کیا جائے۔ کیونکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ان سروس پرموشن زیر التواء ہے۔ 100 فیصد ان سروس پرموشن کو یقینی بنایا جائے ۔سپورٹس ودیگر تقریبات ، ٹرانسجنڈر اور ارلی مارننگ سکولز کے لیے فنڈز فراہم کئے جائیں اس مد میں اساتذہ سے لی گئی اشیاء اور رقم واپس کی جائیں نان سیلری بجٹ میں 100 فیصد اضافہ اور بروقت ادائیگی ممکن بنائی جائے ۔زمینی حقائق کے برعکس تعلیمی اصلاحات کے نفاذ سے اساتذہ میں اضطراب کی کیفیت کے خاتمے کے لیے ان سے گریز کیا جائے۔ 
لاہور سے مزید