• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبوی ؐ کے امامکلجامعہ اشرفیہ میں نماز عشاء پڑھائیں گے

لاہور(خبرنگار)سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی طرف سے امام مسجد نبوی شریف فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم شعبہ نشر واشاعت اور ڈرایکٹر امور خارجہ و تعلقات عامہ مولانا حافظ اسعد عبید اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و استاذ الحدیث مولانا حافظ زبیر حسن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے امام مسجد نبوی شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کا حرمین شریفین اور سعودی عرب کے ساتھ والہانہ عقیدت و محبت لائق تحسین ہے دریں اثناء مسجد نبوی شریف کے امام فضیلۃ الشیخ صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ کل 13 اگست کو جامعہ اشرفیہ لاہورمیں نماز عشاء پڑھائیں گے اور خصوصی دعا بھی کرائیں گے ،امام مسجد نبوی شریف کی جامعہ اشرفیہ میں آمدکے سلسلہ میں مولانا حافظ اسعد عبید کی زیر صدارت ر انتظامی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں نائب مہتمم مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا اویس ارشد، مولانا سعد بن اسعد ، مولانا احمد عمر، مولانا سمیع اللہ حقانی ، مولانا توصیف عباسی اور مولانا حافظ مجیب الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید