لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) لاہور کے علاقے کاہنہ میں زیرتعمیردو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے مالک جاں بحق۔اسکی بیوی بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔واقعات کیمطابق گذشتہ روزکاہنہ کے علاقہ سواگجومتہ کے قریب ایک مکان پر دوسری منزل تعمیر کی جا رہی تھی۔جو اچانک گر گئی۔جسکے ملبےتلےمالک مکان 40سالہ مولوی جاوید۔اسکی بیوی یاسمین۔5 بچےاور5 مزدوردب گئے۔جنہیں ریسکیواہلکاروں نے لینٹرکاٹ کرنکالااورہسپتال منتقل کیا۔یہاں مالک مکان40سالہ مولوی جاویدجانبرنہ ہوسکا اوردم توڑگیا۔جبکہ متوفی کی بیوی یاسمین اسکے5 بچوں سمیت 3مزدوروں کوطبی امداد دیکر فارغ کردیاگیاجبکہ دو شدید زخمیوں 48سالہ مستری غلام رسول اور13سالہ علی رضاکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جوتاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔مقامی پولیس بے ضروری کاروائی کے بعدمتوفی جاوید کی لاش ورثاکے حوالے کردی۔