ملتان (سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس ملتان نے ٹریفک بہاؤ میں خلل کا سبب بننے والے متعدد ریڑھی بانوں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔مقدمات تھانہ سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈنز کی مدعیت میں درج کئے۔جسکے مطابق شہزاد ،وسیم ،طیب ،سیف،شاہد ،ناظم ،شرجیل وغیرہ نے ریڑھیوں کو سڑک کے درمیان کھڑا کیا ہوا تھا جو ٹریفک بہاؤ میں خلل کا باعث بن رہے تھے جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔