• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گرانفروشی پر 38 تندور و مذبح خانےسیل

کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی صدارت اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں کوئٹہ شہر میں نانبائیوں اور قصائیوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہوگئیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے تندوروں اور قصائیوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران سرکاری نرخنامے اور پرائس لسٹ کے خلاف ورزی کرنے پر 38 تندور اور قصاب خانے سیل کردیئے۔ جبکہ 18 نانبائیاں اور قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ اس دوران متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے یہ کاروائیاں سریاب مل سریاب لنک روڈ برما ہوٹل ایریا کچلاک بلیلی چشمہ اچوزئی سمنگلی روڈ سرکی روڈ جوائنٹ روڈ کاسی روڈ سپنی روڈ عالمو چوک سریاب روڈ پودگلی چوک پرنس روڈ میکانگی روڈ مسجد روڈ پر کی گئیں۔کاروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شمعون سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید بلوچ مجسٹریٹ حسیب سردار مجسٹریٹ خادم حسین مجسٹریٹ مطیع اللہ نے حصہ لیا۔
کوئٹہ سے مزید