• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:ہفتے بھر میں 13 موٹر سائکلیں چوری، درجنوں موبائل چھن گئے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ایک ہفتے کے دوران 13موٹر سائیکلیں چوری اور چھین جبکہ ہزاروں روپے کی نقدی درجنوں موبائل فون لوٹ لئے گئے پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چوری ڈکیتی راہزنی سمیت موٹر سائیکل چور ی اور چھیننے کی وارداتیں بھی روز کا معلوم بن چکی ہیں ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ملازم کی موٹر سائیکل ڈی سی آفس کے سامنے سے چوری ہو گئی اسی طرح ایک اور نجی ٹی وی چینل کے ملازم کی موٹر سائیکل گیلانی روڈ سے چھین لی گئی اس کے علاوہ سریاب میں موسیٰ کالونی کے قریب مسلح راہزن پرویز اور چنگیز سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور 23ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے اس کے علاوہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں کے دوران 13موٹر سائیکلیں لے گئے اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے راہزن گن پوائنٹ پر شہریوں سے درجنوں موبائل فون نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے سی سی ٹی وی کیمروں اور کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کی فعالیت کے باوجود پولیس چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کا قلع قمع کر کے ان وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے میں ناکام نظر آرہی ہے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پولیس تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی جس کی وجہ سے شہریوں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید