• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل کےمیدانوں میں سیکورٹی فورسز کی موجودگی ایک سوالیہ نشان ہے ،ہدہ کونسل

کوئٹہ(پ ر) ہدہ کونسل کوئٹہ کے عہدیداروں چیئرمین عزیز لانگو ، ایڈووکیٹ سلیم بلوچ ، ایڈووکیٹ منورخان کاسی ، شاہ خالد ، بابو لاشاری ، کامران بلوچ ، شاہ زیب بلوچ ، حاجی غلام نبی رند ، سعید احمد اور علی احمد نے مشترکہ بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسپورٹس کے میدانوں میں تماشائیوں سے زیادہ سیکورٹی فورسز کی موجودگی ایک سوالیہ نشان ہے ۔ نواب نوروز خان اسپورٹس کمپلیکس میں اس وقت کھلاڑیوں اور شائقین سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے ادروں کے اہلکار موجود ہیں۔ اس قسم کی موجودگی تماشائیوں اور کھلاڑیوں کے لیے دباؤ کا باعث بن سکتی ہے اور کھیل کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ عوامی نمائندے، مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز مل کر اس معاملے کا کوئی حل نکالیں تاکہ کھیل اور تفریح کے لیے ایک محفوظ اور آزاد ماحول فراہم کیا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید