کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے منگل 13 اگست کو رات 10 بجے فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد پر ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں ذمے داروں، کارکنوں اور بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے، تقریب سے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر محمد فاروق ستار خطاب کریں گے،اس موقع پر آتش بازی بھی کی جائے گی۔