دی ہیگ (نمائندہ جنگ) دی ہیگ ہالینڈمیں شاندار پاکستان فیسٹیول میلہ 2024کا انعقاد کیا گیا ذاودر پار ک دی ہیگ میں منعقدہ پاکستانی میلہ کمیٹی کے منتظمین سید حسن رضا، کیون ایرک اور سید اعجاز حسین سیفی تھے۔ نیدرلینڈ ز میں پاکستان کے سفیر سلجو ق مستنصر تارڑ نے پاکستان فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ انہوں نےخطاب کرتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد دی ۔انہوں نے نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان دیرینہ ثقافتی تجارتی تعلقات اور اس میں مزید اضافے کا ذکر کیا۔ نظامت کے فرائض سید اعجاز حسین سیفی نے ادا کیے۔ نیدرلینڈز کے تمام شہروں سے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے بمع فیملی شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید بٹ پیارے، چوہدری فیصل منظور، محمد جاوید اقبال کھوکھر، عبدالباسط خان، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ جمیل احمد سمیت سیکڑوں کی تعداد میں اوورسیز پاکستانی سری نام کمیونٹی اور نیدرلان کے افراد نے شرکت کی۔ موسیقی کا پروگرام مکی، حفیظ، امان خان اور فرسٹ مین نے پیش کیا اور خوب داد حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستانی مصنوعات اور کھانوں کے اسٹالز لگائے گے جہاں سارا دن رش رہا۔ علاوہ ازیں میلے میں والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ سفیر پاکستان نے سپانسرز پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے چیئرمین محمد ارشد، صدر انور ثاقب، ڈاکٹر اجمل صدیق، چوہدری مشتاق احمد، راجہ عابد، پیر سید طاہر شاہ اقرار چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ، سماجی شخصیت سارا احمد، راجہ عظیم اور دیگر افراد کو ایورڈز سے نوازا جبکہ کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر کو لائف اچیومنٹ سے نوازا گیا۔