• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکاسل میں آزادی پاکستان فیملی ایونٹ 18 اگست کو ہوگا

نیوکاسل (پ ر) پاکستان ایسوسی ایشن نارتھ ایسٹ نیوکاسل کے زیراہتمام 18اگست بروز اتوار شام 5بجے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سیلوک سینٹر ہال میں آزادی پاکستان فیملی ایونٹ بھرپور جوش و خروش اور ملی بیداری کے ساتھ منایا جائے گا۔ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں جامعہ مسجد ہیٹن کے کمیونٹی ہال میں چیئرمین انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم U.K و کونسلر چوہدری مہربان صدیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کشمیری رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر نوید انور، یارو حسین، اسرار ندیم، چوہدری محمد اسلم، راجہ مظہر شمیم، چوہدری محمد ایوب ، محمد بلال، ممتاز صنم، محمد بلال، چوہدری یونس، راجہ اسرار، عامر گلزار، راؤف ظفر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ چوہدری مہربان صدیق نے کہا 14 اگست کو پاکستان معرض موجود میں آیا ہم اہلیان نیوکاسل یوم آزادی پاکستان جوش وجذبہ کے ساتھ منائیں گے۔ جشن آزادی کے متعلق خصوصی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔ نوجوان نسل کو آزادی کی قدر و منزلت کے حوالے سے روشناس کرایا جائے گا اورشہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ملک خداداد پاکستان بڑی لازوال تحریک اور قربانیوں کے بعد حاصل ہواپاکستان کی بقا اور اس کا تحفظ ہمارے لئے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا اس پروگرام میں قیام پاکستان اور اس کے اغراض و مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے تقاریر، ملی نغمے، سیف الملوک، عارفانہ کلام، ٹیبلوز، ڈاکومنٹری فلم کے علاوہ دیگر شو پیش کئے جائیںگے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دینے والی شخصیات کو شیلڈز بھی دی جائیںگی۔ بچوں کو مختلف تحائف دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر نوید انور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جو مجموعی طور پر جملہ پروگرامز کی نگرانی کرے گی۔
یورپ سے سے مزید