• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری سہ ماہی میں پراپرٹی انشورنس کلیمز پر 1.4 بلین پونڈزکی ریکارڈ ادائیگیاں

لندن (پی اے) ایسوسی ایشن آف برٹش انشوررز (اے بی آئی) نے کہا کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں پراپرٹی انشورنس کلیمز کی مد میں1.4بلین پونڈزکی ریکارڈ ادائیگیاں کی گئیں، سبسڈینس ادائیگیاں بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ادائیگیوں سے گھر کے مالکان اور کاروباروں کو آگ اور سیلاب جیسے غیر متوقع اور ناپسندیدہ واقعات سے نمٹنے میں مدد ملی۔ 2017کے مقابلے میں2024کی پہلی سہ ماہی میں 5فیصد اضافہ ہوا، جب ادائیگیاں 1.3بلین پونڈز تک پہنچ گئیں۔ فی گھر انشورنس کلیم کی اوسط ادائیگی میں بھی اضافہ ہوا جو کہ پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 16فیصد بڑھ کر 5284 پونڈز تک پہنچ گیا ہے۔ اے بی آئی نے کہا ہے کہ بیمہ کنندگان ہوم انشورنس کلیمز میں ادا کی جانے والی رقم میں منفی موسم ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔طوفان، شدید بارش اور منجمد پائپوں سے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کے دعوے اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 144 ملین پونڈز تک پہنچ گئے۔ یہ لگاتار پانچویں سہ ماہی تھی، جب موسم سے متعلق دعوے 100ملین پونڈز سے زیادہ تھے سال کی دوسری سہ ماہی میں گھریلو انشورنس کلیمز کے لئے سبسڈینس کی ادائیگیوں میں بھی اضافہ ہوا، جو کہ 60 ملین پونڈز تک پہنچ گیا۔ اے بی آئی نے کہا کہ ہوم انشورنس کی اوسط ادائیگی 21پونڈز اضافہ سے 396 پونڈز ہو گئی جوکہ پچھلی سہ ماہی سے 6 فیصد زیادہ ہے۔  صرف عمارتوں کے لئے اوسط پالیسی 321پونڈز تھی، جس میں پچھلی سہ ماہی سے 23 پونڈز بڑھ گئے جو کہ 7 فیصد اضافہ ہے۔ اے بی آئی میں پالیسی ایڈوائزر لوئیس کلارک نے کہا کہ ہوم انشورنس صارفین کی مدد میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے۔ بڑھتی ہوئی لاگت کے دباؤ کے باوجود، بیمہ کنندگان مسابقتی قیمت کا احاطہ پیش کرنے اور دعوے کے دوران اپنے صارفین کی مدد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمارے تازہ ترین اعداد و شمار اس تباہ کن اثرات کو ظاہر کرتے ہیں، جو منفی موسم کے سبب لوگوں اور ان کے گھروں پر پڑ سکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید