• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی جشن آزادی پاکستان مل جل کر منائے، راجہ جاوید اشرف

لوٹن (اسرار احمد راجہ) لوٹن کی معروف سماجی شخصیت چوہدری عبدالغفور اور ان کے بیٹوں اشتیاق چوہدری، مبشر چوہدری، مدثر چوہدری اور ظفر چوہدری کی طرف سے گوجر خان کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے برادر اصغر راجہ جاوید اشرف کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں لندن سے ناصر وارثی، سابق مئیر لوٹن محمد ریاض بٹ، جواد راجہ، راجہ ظفر خان، عطاء الکبریا قاضی، سراج قاضی، صغیر چوہدری، چوہدر فدا حسین، چوہدری تنویر، چوہدری اخلاق، ملک گل حمید، راجہ غلام جیلانی، راجہ انجم کیانی، مظہر چوہدری، اشفاق چوہدری، چوہدری ناصر، چوہدری قیصر، چوہدری عمر مٹھو، چوہدری قاسم، ملک حامد ملٹن کینز اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی راجہ جاوید اشرف نے14 اگست کے حوالے سے بات کرتے کہا آپ لوگ اس دن جشن آزادی مل کر منائیں۔ انہوں نے کہا اس وقت پاکستان پر مشکل وقت ہے انشاءاللہ ملک اس مشکل وقت سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس2024 میں راشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل لے کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انہوں نے میزبان محترم کا شکریہ ادا کیا، دوسرے مہمان قاضی عبدالعزیز چشی ایم بی ای الڈرمین نے مہمانوں کو لوٹن میں خوش آمدید کہا اور میزبان چوہدری عبدالغفور کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک خوب صورت تقریب کا انعقاد کیا انہوں نے نسل پرستی کی موجودہ لہر پر کہا کہ پولیس اور دوسرے ادارے صورتحال سے باخبر ہیں اس لئے ان اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے۔ ملک عامر نے کہا کہ ہمیں اتحاد سے آگے بڑھنا ہے، پاکستانیوں کا مل بیٹھنا اور مسائل کا حل ڈھونڈنا اچھی روایت ہے انہوں نے چوہدری عبدالغفور اور ان کے بیٹوں کا شکریہ ادا کیا۔ سابق میئر ریاض بٹ نے میزبان محترم کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو لوٹن میں خوش آمدید کہا، لندن سے ناصر وارثی نے بھی خطاب کیا اور پر تکلف دعوت کے اہتمام پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا، موضع دھماکے رہائشیوں نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ان کے بھائی راجہ جاوید اشرف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں علاقے کی تعمیر وتر قی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس پر مرحوم چوہدری امیر قابل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آخر میں دعا بھی کی گئی۔ اخر میں چوہدری عبدالغفور اور ان کے بیٹوں نے تمام مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید