• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستا ن پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں کل آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ نوجوان طبقے پر مشتمل ہے اور یہی نوجوان ہی ہمارا اصل اثاثہ ہیں، نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی قوت ہیں اور یہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے، نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، یوتھ پر سرمایہ کاری خوشحال اور تابناک پاکستان پر سرمایہ کاری ہے،انٹرنیشنل یوتھ ڈے پرمیں قومی ہیرو ارشد ندیم اور تمام نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جیولین تھرو مقابلے کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان محنتی اور با صلاحیت ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود نوجوان ہیں اور نو جوانوں کیلئے واضح پروگرام اور وژن رکھتے ہیں، پارٹی ان کے ویژن کے تحت نوجوانوں کی ترقی،خودمختاری اورکامیابی کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہے۔
کوئٹہ سے مزید