• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زیر اہتمام جشن آزادی پر ’’پاک فوج کو سلام‘‘ کار ریلی کا انعقاد، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسٹاک ہوم (نمائندہ جنگ) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں جشن آزادی کے موقع پر فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زیراہتمام جشن آزادی ’’پاک فوج کو سلام‘‘ کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ پانچ برسوں سے جشن آزادی کے موقع پر ہونے والی اس کار ریلی میں سٹاک ہوم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس سال فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے پلیٹ فارم سے ہونے والی جشن آزادی کار ریلی پاک فوج اور شہدا کی قربانیوں کو سلام اور مظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے سلوگن کے ساتھ منعقدکی گئی ۔ جشن آزادی کار ریلی کے اختتام پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے زمہ داران اور کمیونٹی شخصیات نے خطاب کیا اور پاک فوج کو سلام اور شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے خلاف کسی بھی سازش کو نا کام بنا نے کیلئے متحد ہے، دشمن اور اس کے آلہ کاروں کی ملک اور فوج مخالف سازش کو کا میاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھارت کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی آواز سویڈن کے ہر فورم پر اٹھانے کا اعادہ کیا ۔تقریب سے جنید نواز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز آف پاکستان سویڈن کی جانب سے کامیاب جشن آزادی کار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ افواجِ پاکستان قوم کا فخر ہیں، شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہوا ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ سماجی شخصیت عرفان نیاز چوہدری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملکی سلامتی اور بقا کی ضمانت ہیں، ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں، فوج نے قربانیاں دے کرامن کی منزل کو قریب تر کیا،تاریخ میں یہ قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جاچکی ہیں، آج پاکستان میں جو امن ہے اس کے پیچھے افواج پاکستان کے شہداء کی لازوال قربانیاں پوشیدہ ہیں، بھارت کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے صدر اور سماجی شخصیت کاشف عزیز بھٹہ نے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور پاکستان کے عوام اپنے عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستانی فوج ہمارا فخر ہے اور پاک فوج کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم آزاد فضا میں سانسیں لے رہے ہیں، یہ اللہ کے کرم کے بعد پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہے ، مظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا فورم مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھے گا ۔کاشف عزیز بھٹہ نے جشن آزادی کار ریلی میں شرکت پر اور اس کو کامیاب بنانے پر تمام دوسری تنظیمات کے صدور اور تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔ مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر مسعود منہاس نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی تمام افواج میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہے اور مضبوط ترین فوج ہے پاک فوج کے تمام افسران انتہائی قابل فرض شناس اور ملک و قوم کے لیے مخلص وفادار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بارے میں غلط پروپیگنڈا پھیلانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنی فوج کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور پاک فوج کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں،مظلوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فرینڈز آف پاکستان کے منتظمین کو جشن آزادی کار ریلی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔سماجی شخصیت ای یو پاک فرینڈشپ فورم سویڈن کے صدر غلام محمد بھلی نے کہا کہ ہم پر ہمارے شہدا کا احسان ہےجو قومیں اپنے شہدا کو یاد نہیں رکھتیں وہ مٹ جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم کو پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے،پاکستان کی عوام اور پاک فوج مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے بھارتی مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کامیاب جشن آزادی ریلی پر مبارکباد پیش کی ۔تقریب سے کونسلر عمیر ضیا بھٹی ،سماجی شخصیات میاں زین ، سید جواد حیدر شاہ،حسن غلام ، کشمیری رہنما راجہ عبدالرحمن ،رضوان بھٹی ،طارق چوہدری ،میاں یاسر،جواد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی میں ملی نغموں کے دوران شرکاء نے جھنڈے لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یورپ سے سے مزید