• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید رولز میں ترمیم کیلئے سمری تیار

اسلام آباد(طاہر خلیل ) وفاقی حکومت نے نئے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے اہم فیصلہ کرلیا،وزارت داخلہ نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری کابینہ کیلئے تیار کر لی ، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا ، کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی ، شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔وزارت داخلہ نے پاسپورٹ بحران پر قابو کیلئے 20 جدید لیمینیٹرز اور بیس پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا، پاسپورٹ حکام کے مطابق 5 جدید ایم آرپی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے، آئندہ چھ ماہ کیلئے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک بھی منگو الیا گیا ،نئی مشینوں سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ ممکن ہوگی، اس سے قبل بھی پاسپورٹ رولز میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے ترامیم کی تجاویز سامنے آئی تھیں،طلاق یا علیحدگی کی صورت میں خاتون کا پاسپورٹ والد کے نام پر بنے گا، ماں اور باپ میں طلاق کی صورت میں چھوٹے بچوں کے پاسپورٹ میں ماں اور باپ کا نام درج کیا جائے گا،وزارت داخلہ کے مطابق رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ سافٹ ویئر اور بکس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا،وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی تجاویز وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے پاس زیر غور ہیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، وفاقی حکومت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد تجاویز پر فیصلہ کرے گی،حکام نے پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے لیمینیٹرز، پرنٹرز، جدید آر ایم پی اور ای پاسپورٹ پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا تھا،اس کے علاوہ جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز آنے سے 1 گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹس پرنٹ ہو سکیں گے اور یوں اقدام سے یومیہ پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے 55 ہزار تک ہو جائے گی، پروسیسنگ سپیڈ بڑھانے کیلئے نیا ڈیٹابیس بھی بنایا جائے گاجس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویریفائی کیا جا سکے گا۔
اہم خبریں سے مزید