• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی میں آل کراچی کوئز مقابلے سے 77 ویں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کے مابین ذہنی آزمائش کے مقابلے انکی ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں ، ڈاؤ یونیورسٹی ایسے مقابلوں کا انعقاد طلبا کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیےکرتی ہے، یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کے زیرِ انتظام جشنِ آزادی کی ہفت روزہ تقریبات کے آغاز میں منعقدہ آل کراچی کوئز مقابلے ʼ عزمِ عالیشان 2.0ʼ کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، یاد رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی ہفت روزہ تقریبات 15 اگست تک جاری رہیں گی، یہ کوئز مقابلہ ڈاؤ میڈیکل کالج کے معین ہال میں منعقد ہوا، اس مقابلے میں شہر کی مختلف جامعات سے ٹیموں نے شرکت کی، ہر ٹیم دو طلبہ پر مشتمل تھی،مقابلے میں ڈاؤ یونیورسٹی سمیت 28 ٹیموں نے حصہ لیا،جن میں کچھ جامعات کی ایک سے زائد ٹیمیں شامل تھیں۔ مقابلے میں ڈاؤ یونیورسٹی کی مجلسِ تقریر و ادب کے فیکلٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر دانش حسین نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق تھے، جبکہ سعید احمد سعید اور ڈاکٹر معیزطارق نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔
اہم خبریں سے مزید