راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھا نے کہاہےکہ بانی پی ٹی آئی بالکل کلیئر ہیں کہ جنرل فیض سے انکا کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا بانکا9 نو مئی میں کردار ہے تو اس کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے.
بانی پی ٹی آئی نے آج کی رات پرامن طریقے سے نکلنے کی کال دی ہے اور کہا ہےکہ عوام آزادی کی خاطر آج گھروں سے نکلیں،سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتظا ر پنجوتھانے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے انکی وکلاء ٹیم نے تفصیلی ملاقات کی ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے بنگلہ دیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں نوجوانوں کی امید ختم ہورہی ہے پاکستان سے لوگ دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بیرون ملک جارہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کو بازیاب کرایا جائے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہماری تین نشستیں کل چھینی گئی ہیں یہ وقت ہے ملک کی خاطرباہر نکلنا ہے .
انتظار پنجوتھا نے کہاکہ سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے اگر انکی گرفتاری کا تعلق 9 مئی سے ہے تو یہ بہت اچھا موقع ہےجنرل فیض کا اگر نو مئی میں کوئی کردار ہے تو اس کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے
پی ٹی آئی کا جنرل فیض کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں،انتظار پنچوتھاکاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی بالکل کلیئر ہیں کہ جنرل فیض سے انکا کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو تبدیل کیا تھا
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالوں میں شاداب جعفری،عمار یاسر، شاکر چہال ، فیصل فرید، انتظار پنجوتھا،نعیم پنجوتھا اوربانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان شامل تھے ۔