کراچی(ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہ کیا جائے۔ بلاول بھٹو سے بلاول ہاؤ س کراچی میں صوبائی صدر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر انسداد کرپشن محمد بخش خان مہر سمیت دیگر عہدیداروں اور وزرءا نے ملاقات کی۔نثار کھوڑو نے ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی و تنظیمی صورت حال اور سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد مختلف اداروں سے آنے والی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے نثار کھوڑو کو ہدایت کی کہ وہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی بہترین کاوشیں بروئے کار لائیں۔محمد بخش مہر نے بلاول بھٹو کو انسداد بدعنوانی کے حوالے سے بھی حکومت سندھ حکومت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہ کیا جائے۔