• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ اظفر منظور اسپیشل سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام تعینات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ۔ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 21کے افسر ،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹڈویژن اظفر منظور کو سپیشل سیکرٹری انفا ر میشن ٹیکنا لو جی اینڈ ٹیلی کا م ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ ان کی تقرری سول سر ونٹس ایکٹ 1973 سیکشن دس کے تحت کی گئی ۔ انہیں سیکرٹری انفا ر میشن ٹیکنا لوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ،سابق چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست وزیراعظم نے منظور کر لی ۔ اِن لینڈ ریونیو سروس، گریڈ 21 کے امجد زبیر ٹوانہ رواں ماہ 15 اگست 2024 ( کل )کو ریٹائر ہوں گے۔ دریں اثناء سیکر ٹیر یٹ گروپ کےگریڈ 21 کے افسر اور سینیئر جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی اُمور ڈویژن شاہد احمد سندھو کومبر وزیراعظم معائنہ کمیشن تعینات کیا گیا ۔ شاہد سندھو 30 ستمبر 2024 ریٹائرمنٹ تک ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن رہیں گے۔ تقرر ی کے منتظر سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسرسلمان قیوم خان جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ کمشنر افغان مہاجرین خیبرپختونخوا، پشاور اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گر یڈ بیس کے افسرمحمد عباس خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں کمشنر افغان مہاجرین، ہیڈکوارٹر اسلام آباد، کمشنر افغان مہاجرین، ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد شکیل محمد خان صافی کو کمشنر افغان مہاجرین، خیبرپختونخوا، پشاور اور ڈپٹی آڈیٹر جنرل، آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر اسلام آباد اور پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ اکیس کے افسرحسن ثقلین کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ تعلیم تعینات کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید