• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (اسرار خان) حکومت نے اگست 2024 کے لیے ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی اوسط فروخت قیمت میں اضافہ کردیا، جس سے اس سپر کولڈ درآمدی گیس کی قیمت میں تقریباً 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے لاکھوں پاکستانیوں کے لیے بجلی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ ہائیڈرو الیکٹرک ذرائع کے بعد آر ایل این جی ملک کی بجلی کی پیداوار میں دوسری بڑی حصہ دار ہے۔ آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کی قیمت بڑھ جاتی ہے، جو بعد ازاں بجلی کے صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ کرتی ہے۔ اگست 2024 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹر نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے صارفین کے لیے آر ایل این جی کی عارضی قیمت 0.4338 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا 2.97 فیصد بڑھادی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے جولائی 2024 کے مقابلے میں اس میں 0.4206 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے وزنی اوسط فروخت کی قیمت 14.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ ایس ایس جی سی صارفین سے 13.577 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید