• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلز پر وفاق سے بات کی ہے‘ جلد خوشخبری ملے گی‘ شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی ادائیگی لوگوں کی برداشت سے باہر ہوتی جا رہی ہے‘اس معاملے پر سندھ حکومت نے وفاق سے بات کی ہے‘امید ہےجلدخوشخبریملے گی‘پی ٹی آئی نے صرف ڈجیٹل دہشتگردی اور ملک و قوم کے خلاف سازشیں کیں‘گورنر سندھ کے لئے پیپلز پارٹی نےبشیر میمن کا نام نہیں دیا ۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نےکہا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے وفاقی حکومت ہمارا ساتھ دے گی، حکومت سندھ کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کے بحالی کے مراکز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے‘ہمارے پاس اس وقت 400 افراد کو بحالی مراکز میں رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ ہمارے پاس7ہزارایسے افراد کی درخواستیں التوا میں ہیں جو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے 5629 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، 6396 مقدمات درج کئے گئے، 7571 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے 5096 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی‘ کراچی میں لوٹ مار کے 189 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، 57 ملزمان پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے۔جان محمد مہر اور نصر اللہ گڈانی کے قاتل قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید