• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 5 جامعات میں وائس چانسلرز کا تقرر، دو میں روک دیا گیا

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ کی پانچ جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کا تقرر کردیا گیا ہے جبکہ دو جامعات لاڑکانہ یونیورسٹی اور صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ میں وائس چانسلرز کا تقرر روک دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اقراء یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کو کراچی میٹروپولٹن یونیورسٹی ( کے ایم ڈی سی) کا پہلا مستقل وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے ۔گزشتہ ہفتے چیئرمین تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میںمیٹروپولٹن یونیورسٹی کے لیے تین ناموں ڈاکٹر وسیم قاضی ، ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈاکٹر خالد اشرفی کے ناموں کا انتخاب کیا گیا تاہم وزیر اعلی سندھ نے میرٹ پر نمبر ون والے ڈاکٹر وسیم قاضی کا انتخاب کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ میں ڈاکٹر مدد علی شاہ کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور میں ڈاکٹر یوسف خشک کو شیخ ایاز یونیورسٹی شکار پور میں ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو، میرپورخاص یونیورسٹی میں ڈاکٹر رفیق احمد میمن کووائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ان پانچوں افراد کی تقرری کا سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید