• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”گلاس ورکر“ نے نیا سنگ میل عبور کرلیا 3 کروڑ روپے کا بزنس، باکس آفس پر فلم کا راج، ملک بھر میں شاندار نمائش

کراچی (جنگ نیوز) جیو فلمز کی پیشکش مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیارکردہ مانڈووی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”گلاس ورکر“ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے تین کروڑ کی آمدنی کا ہدف عبور کرلیا ہے۔ جنگ سے تباہ ہال ملک میں ”محبت“ کی دِل چھو لینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں، اس فلم کو دیکھنے کیلئے سینما گھروں میں فلم بینوں کا رَش دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل کئی مشہور اور شاہکار فلمیں ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے جنہیں عوام نے ہمیشہ بہت پسند کیاگیا ہے۔ ”جیو فلمز“ کا پاکستانی سنیما گھروں کی بحالی میں بھی اہم کردار رہا ہے۔ فلم ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ڈونکی کنگ“جیسی شاہکار فلمیں جیوفلمز کی جانب سے پیش کی گئی ہیں جنہیں ناظرین میں بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید