• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی بروقت مداخلت، ملک کئی ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچ گیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نےمہنگی یوریاکی درآمد کرنےکے ای سی سی فیصلےکا نوٹس لےلیا۔وزیراعظم کی بروقت مداخلت سے ملک کئی ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچ گیا۔وفاقی کابینہ نےایک لاکھ میٹرک ٹن یوریادرآمد کرنے کا ای سی سی کا فیصلہ مسترد کردیا۔ ای سی سی کی سمری منگل کے روز اجلاس میں پیش کی گئی ۔ ای سی سی نے گذشتہ ہفتے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد پرتقریبا10ارب روپے کی لاگت آنی تھی۔ درآمدی یوریاکے لیے5ارب 86کروڑ روپے سےزائد کی سبسڈی کی ضرورت پڑنی تھی۔ درآ مدی یوریا کی فی50 کلوبوری مقامی قیمت کےمقابلے2932روپےتک مہنگی پڑنی تھی۔ ای سی سی نےیو اے ای کی ویسٹ ٹریڈانٹرنیشنل ایف زیڈ ای کی کم سےکم بولی منظورکی تھی۔ یوریاکی درآمدکےلیے358.99 ڈالرز فی میٹرک ٹن کم سےکم بولی منظور کی گئی تھی۔ درآمدی یوریا کی فی50کلو بوری7 ہزار332روپے میں پڑنی تھی۔ درآمدی یوریاکے فی50 کلوبوری کے لیےلینڈڈ کاسٹ کا تخمینہ 5ہزار 832روپے لگایا گیا تھا۔ فی50کلوبوری پر این ایف ایم ایل کے1500روپے اخراجات بھی شامل ہونےتھے۔مقامی مارکیٹ میں یوریاکےفی50 کلوبوری کی کم سے کم قیمت 4400 روپے ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نےڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈرجاری کیا تھا۔ ٹینڈر29جولائی 2024 کو کھولا گیا۔ٹی سی پی کو6 بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔ ای سی سی نے کم سے کم قیمت پر موصول بولی کی منظوری دی تھی۔پلانٹس کوگیس کی فراہمی پر یوریا کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔ ذرائع گیس کی فراہمی معطل کرنے پر3 لاکھ51ہزار میٹرک ٹن یوریاکی قلت کا تخمینہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید