• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 19 میں ترقی، مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں میں مزید تبدیلیاں

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مِڈکیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے افسروں کی نامزد گیوں میں مزید تبد یلیاں کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 6افسران کی نامزدگی منسوخ کردی جبکہ 9 افسران کی اضافی نامزد گی کی گئی ۔ جن افسروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد ‘فارن سروس کے سلمان خالد، ایمن ندیم، فہد الرحمان، مرق اعجاز اور رمیز علی ملک شامل ہیں۔ جن 9افسروں کی نئی اضافی نامزدگی کی گئی ان میں ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ بلوچستان حکومت یاسر حسین ‘قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے سیکشن افسر اسد خان اور خلیل احمد ‘ وزارت تخفیف غربت کے خضر فاروق اور حسن رضا ‘ کا مرس اینڈ ٹریڈ گروپ کی افسر مس شائستہ بنیاد ‘ آفس مینجمنٹگروپ کے افسران محمد سلیم اللہ ‘ محمد حفیظاور محمد آصف شامل ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ کورس 19 اگست سے 25 اکتوبر 2024 تک منعقد ہو گا۔کورس بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا ۔نامزد افسران کو 16 اگست 2024 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید