• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پرپنجاب پولیس کے انتظامات مکمل، سکیورٹی ہائی الرٹ رہیگی، آئی جی

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)78واں یوم آزادی ، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا یوم آزادی پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہناتھا شرپسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی،جشن آزادی کی تقریبات و شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرینگے، یوم آزادی پر پنجاب میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر مامور ہونگے،150واک تھرو گیٹس، 1500 میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں معاونت لی جائے گی۔
لاہور سے مزید